ڈیرہ غازی خان: جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن ، ایک اشتہاری ہلاک ، تین اہلکار زخمی

Dera Ghazi Khan

Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) تمن کھوسہ میں پولیس اور خطر ناک اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

علاقے میں ملتان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، تونسہ شریف اور ڈی جی خان کے سیکڑوں اہلکار بھی موجود ہیں۔ ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے لیکن بدنام زمانہ اشتہاری غلام حسین اور اس کے دس سے پندرہ ساتھی اب تک پکڑے نہیں جا سکے۔

پولیس کے مطابق اشتہاریوں نے پہاڑوں میں مورچے بنا رکھے ہیں اور جدید ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں جس سے تین جوان زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں اشتہاری غلام حسین کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔