بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین مشکلات کا شکار ہیں۔
بنوں میں آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد اب تک سرکاری راشن سے محروم ہے،شمالی وزیرستان سے آنے والے متاثرین کیلیے رمضان کڑا امتحان بن گیاہے۔ ہزاروں متاثرین روزانہ راشن کے حصول کیلیے بنوں اسپورٹس کمپلیکس راشن سینٹر پہنچتے ہیں۔
لیکن راشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ نارواسلوک کیا جارہا ہے۔بنوں میں آج دوسرا روزہ ہے۔ متاثرین کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے پہلا روزہ پانی سے افطار کیا۔
ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں تھا۔ متاثرین نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج بھی کیا،اور بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنادی کر ایک گھنٹے تک ٹریفک بلاک کیے رکھا۔