کراچی: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ کی گاڑی علاقے سے چوری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ کی گاڑی ڈیفنس کے علاقے سے چوری ہو گئی۔ جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نسیم سہتو 26 جون کو ٹاؤن پارکنگ پلازہ کے باہر اپنے گھر کے باہر سرکاری گاڑی چھوڑ کر اسلام آباد گئے۔

آج واپس آنے پر جب دیکھا گیا تو گاڑی موجود نہیں تھی۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر ڈیفنس تھانے میں درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی سرکاری گاڑی کا نمبر جی ایس 9022 ہے۔