فٹبال ورلڈ کپ، کوسٹاریکا اور ہالینڈ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Football

Football

برازیلیا (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کی سرپرائزنگ اور سب سے مشکل گروپ کی ٹیم کوسٹاریکا نے ایک بار پھر اپنے کھیل سے سب کو حیران کر دیا۔

پہلے ہاف تک کوسٹاریکا اور یونان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں کوسٹا ریکا کے کپتان رویز نے گول کر کے برتری حاصل کی۔ یونان کے سٹرائیکر سوکراتیس کے گول نے میچ برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں پنلٹی ککس پر فیصلے کی باری آئی تو کوسٹاریکانے یونان کو تین کے مقابلے پانچ گول سے ہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کیا۔ اس سے پہلے ہالینڈٖ اور میکسیکو کا میچ بھی مقررہ وقت تک ایک ایک سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں میکسیکو کے سنٹوس کے گول نے ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے آخری وقت میں ہالینڈ کے سنائیڈر کے گول کی بدولت میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ اضافی وقت میں ڈچ ٹیم کے ایک اور گول نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ (HUNTELAAR) نے پنلٹی کک

پر گول کر کے میکسیکو کا اگلے راؤنڈ میں جانے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ ہالینڈ چھٹی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچا جہاں اس کا مقابلہ پہلی بار لاسٹ 8 میں آنیوالی ٹیم کوسٹاریکا سے ہو گا۔