لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میںہر سال کی طرح اس سال بھی گلیسٹن بری فیسٹیول دھوم دھام سے منایاجا رہا ہے۔اس فیسٹیول میں بر طانوی اسٹریٹ آرٹسٹ کا بنایا گیا۔
منفرد آرٹ ٹرک سب کی توجہ کا مر کز بن گیا ہے ۔نا مور آرٹسٹ Banksy نے کپڑے اور اون سے بنے جا نور وںکو ایک ٹرک میں رکھ کر اس فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کر دیا ہے۔
گائے ،بکری بھیڑ،مرغی اور بھالو وغیرہ پر مشتمل اس ریوڑ میں تما م جانوروں کا منہ ٹر ک سے باہر نکالا گیا ہے جیسے کہ یہ سب کے سب با ہر نکلنے کیلئے تیار ہوں۔
اس آرٹ ٹرک میں موجود ان معصوم جانوروں کی آوازوں کی ریکارڈنگ بھی اسپیکرز پر لگائی گئی ہے جسے سن کر فیسٹیول میں آئے لوگ اس کی جانب متو جہ ہو جاتے ہیں۔