دادو میں تیرہ سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

Dadu

Dadu

دادو (جیوڈیسک) تحصیل جوہی کے گاؤں علی ملوانی میں یونس اور صدیق سمیت چھ افراد نے نشہ آور چیز کھلا کر اپنے ہی محلے کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے اس کے گھر کے باہر پھینک دیا۔

واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔ لڑکی کے ورثاء نے ملزموں کی گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔