الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ادھار رقم واپسی کے تقاضے پر صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج

Protest

Protest

مصطفی آباد/للیانی : الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ادھار رقم واپسی کے تقاضے پر صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج۔ صحافی تنظیموں کا احتجاج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے ساہیوال میں تعینات سول جج عظیم ناصرنے اپنے محلہ دار المدینہ کالونی قصور کے مکین مقامی صحافی عمیر انصاری سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادھار لئے جب عرصہ تقریبا پانچ ماہ قبل مزکورہ سول جج بھرتی ہوا اور اسکا میڈیکل اس وجہ سے درست نہیں ہو رہا تھا چونکہ انہیں ہیپا ٹائٹس کا مرض تھا جس پر پردہ ڈالنے کے لئے اسے رشوت کی ضرورت تھی۔

اب تعیناتی کے بعد عمیر انصاری نے اس سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ سیخ پا ہوگیا جس پر معمولی تنازعہ ہوا مزکورہ جج نے اپنے عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس سے ساز باز ہوکر ایک من گھڑت کہانی بناکر اپنے والد محمد اشرف کی مدعیت میں صحافی کے خلاف تھانہ اے ڈویژن قصور میں اقدامِ قتل کا مقدمہ نمبری354-14 درج کروا دیا، مصطفی آباد کی صحافی برادری نے اسے لاقانونیت اور جج گردی قرار دیتے ہوئے بھرپور مذمت کی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس ہائی کورٹ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور جھوٹا مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔