لاہور میں بارش، چھت اور دیوار گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بارش کے باعث کچی چھت اور دیوار گرنے سے دو سگی بہنوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سنگھ پورہ کے علاقے میں سرکاری کواٹر کی چھت گرنے سے 2 سگی بہنیں 16 سالہ اقراء اور 10 سالہ مسکان ہلاک ہو گئیں جبکہ دوسری جانب رات گئے۔

بادامی باغ کے علاقے میں بھی مکان کی بلائی منزل کی دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔