کراچی: اورنگی میں فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن تھانے کے سامنے نامعلوم افراد نے پولیس کے اے ایس آئی اور ایک اہلکار پر فائرنگ کردی۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی عبدالکریم اور اہلکار راشد یوسف کے ناموں سے ہوئی۔ بعد میں دونوں اہلکاروں کی لاشیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئیں۔