بھارت: رمضان المبارک کی آمد پر مساجد میں نمازیوں کا رش

Ramadan

Ramadan

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت بھر میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد میں نمازیوں کا رش بڑھ گیا، پہلی سحری کے اہتمام کیلئے کھانے پینے کی دکانوں پر بھی خوب رش رہا۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح بھارت میں بھی مسلمانوں نے رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اہتمام خوب جوش و خروش سے کیا۔ چٹ پٹے پکوانوں کی خریداری کے لئے اسٹالوں پر ہجوم رہااور سحری میں مزیدار کھانے پینے کی اشیا سے لطف اندوز ہوئے۔

دوسری طرف مساجد میں تراویح، نماز اور خصوصی عبادات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ بھارت کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ملک میں اتحاد و اتفاق اور امن و سلامتی کی خصوصی دعا کریں گے۔