کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہوا، موسم خوشگوار

Weather

Weather

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہوا کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کبھی ہلکی اور کبھی تیز بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بوندا باندی کے باعث موسم نہایت خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مطلع بھی ابر آلود رہے گا۔