ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) اسٹار فٹبالر نیمار کا جنون حقیقت میں برازیلین نوجوانوں کے سروں میں گھس گیا۔ اس وقت ملک کا سب سے مقبول ہیئر اسٹائل نیمار کا ہی ہے۔
جھونپڑ پٹی میں تو حجاموں کی ایک طرح سے چاندی ہوگئی، وہ مسلسل، جاکا کٹ، بنانے میں مصروف ہیں، اس میں سر سائیڈوں سے صاف کر دیا جاتا ہے جبکہ اوپر بال چھوڑ دیے جاتے ہیں مگر اب میں نئی ورائٹی آگئی کہ لوگ اپنی گردن کے اوپری حصے پر نیمار کی تصاویر بھی بنوانے لگے ہیں۔