باربیڈوس (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔باربیڈوس میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو کامیابی کے لئے 308 رنز کا ہدف دیا۔
کیوی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سامنے میزبان ٹیم جم کر نہ کھیل سکی، پوری ٹیم 254 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، ٹم ساوتھی، ٹرینٹ بولٹ اور مارک کریگ 3، 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جیسن ہولڈر نے 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔اس میچ میں کامیابی نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں دو ایک سے فتح دلادی، یہ کیوی ٹیم کی 12 سال میں پہلی مرتبہ کسی ٹاپ 8 میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔