فلپائن میں آبشار کے اوپر ہوا میں اڑتے ہو ئے سفر کا مو قع

Philippines

Philippines

منیلا (جیوڈیسک) فلپائن میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے بہتی آبشار کے اوپرایڈونچر سے بھر پور زپ لائن بنائی گئی ہے۔

جس کے ذریعے نو جوان لٹک کر نا صرف اس آبشار کو کراس کر تے ہیں بلکہ کسی آزاد پرندے کی طرح اڑ کر اس فضائی سفر سے بھی محظوظ ہو تے ہیں۔ اس خطر ناک سفر کے سنہری مو قع سے مستفید ہونے کیلئے کافی تیار ی کر نی پڑتی ہے۔

لیکن جب ایک مر تبہ رسی کے ساتھ لٹک کر یہ سفر شروع ہو جاتا ہے تو پھر نیچے مو جود آبشار،جنگلات اور جھیل کا قدرتی نظارہ فضائی بلندی سے دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہو تا ہے۔ اس دوران اکثر نو جوان اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ کر اس زپ لائن کے ایڈونچر کو خود ہی ریکارڈ بھی کر تے نظر آتے ہیں۔