رمضان المبارک میں صدقہ فطرہ کی شرح 100 روپے فی کس ہے

Muneeb-ur-Rahman

Muneeb-ur-Rahman

کراچی (جیوڈیسک) مر کزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اس رمضان المبارک میں صدقہ فطرہ کی شرح 100 روپے فی کس ہے۔

اہل ثروت حضرات حیثیت کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں۔مفتی منیب الرحمان کے مطابق صدقہء فطر اور فدیے کی شرح گندم کے حساب سے 100 روپے فی کس ہے،30 یوم کا فدیہ 3 ہزار روپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔ جو کے حساب سے فطرہ 240 روپے اور 30 یوم کا فدیہ سات ہزار دوسو روپے جب کہ کھجور کے حساب سے فطرہ 1280 روپے اور تیس یوم کا فدیہ 38 ہزار چار سو روپے ہے جبکہ کشمش کے حساب سے یومیہ 2 ہزار 560 فی کس اور 30 یوم کا 76 ہزار 800 روپے ہے۔