سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کرپشن کیس میں گرفتار

Nicolas Sarkozy

Nicolas Sarkozy

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 2007 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے، ان سے کرپشن کے حوالے سے 24 گھنٹوں تک تحقیقات کی جائے گی جس میں مزید ایک دن کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے فراڈ کیس میں نکولس سرکوزی کے وکیل تھیری ہرزوگ اور 2 مجسٹریٹس کو حراست میں لیا تھا تاکہ فراڈ کیس کی انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ان کی دخل اندازی کا پتہ لگایا جا سکے۔

واضح رہے کہ نکولس سرکوزی پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک کیس سے متعلق اندرکی کہانی جاننے کے لئے مجسٹریٹ سے رابطہ کیا تو انھیں بتایا گیا کہ 2007 میں میں ہونے والی انتخابی مہم کے دوران کچھ ججز نے ان کا موبائل فون کا ڈیٹا اس شق کی بنیاد پر ریکارڈ کیا کہ انھیں شق تھا کہ انتخابی مہم کے لئے انھیں سابق لیبین صدر معمر قذافی نے مبینہ طور پر پیسے دیئے تھے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ متعلقہ کیس نکولس سوکوزی کے سیاسی کیرئیر کے لئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی 2017 کے صدارتی انتخابات میں واپسی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔