مصر: مرسی کی بیدخلی کا سال مکمل‘ صدارتی محل کے قریب دھماکے‘ پولیس کرنل ہلاک

Mohammad Morsi

Mohammad Morsi

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے دھماکے میں پولیس کا ایک کرنل ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا کہ جب ملک میں منتخب صدر محمد مرسی کی اقتدار سے بیدخلی کی پہلی سالگرہ منانے کی تیاریاں جاری تھیں۔

پہلے دھماکے سے قصر صدارت میں صفائی عملے کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس پارٹی ارد گرد کے علاقے میں تلاشی کا کام کر رہی تھی کہ اسی دوران دوسرا بم پھٹا جس کی زد میں آ کر قاہرہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں بم ڈسپوزل کے ماہر کرنل احمد العشماوی ہلاک ہو گئے۔