کراچی (جیوڈیسک) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا کردار مثالی ہے دہشت گردی کا خاتمہ کیے بغیر مستحکم پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گرد مساجد و مدارس اور مزارات پر دھماکے کرکے کونسے مذہب کی خدمت کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اسلام مخالف باطل نظریے کو عوام مسترد کرچکے ہیں کسی کو طاقت کے زور پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرنے نہیں دیں گے۔
اسلام اور پاکستان کے باغی یہود ونصاریٰ کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والے ہر گندے ہاتھ کو عوام کاٹنا اچھی طرح جانتے ہیں،اسلام اور پاکستان کے دشمن سن لیں اسلام کے قلعہ پاکستان کا تحفظ ہم سروں پر کفن باندھ کریں گے۔