پورٹو الیگرے (جیوڈیسک) الجزائر کے گول کیپر رئیس یم بولہی نے جرمنی سے شکست کی وجہ رمضان کو قرار دینے سے صاف انکار کردیا، پری کوارٹر فائنل میں ٹیم کو اضافی وقت میں 1-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رئیس نے کہاکہ مقابلہ جتنا بھی طول کھینچتا ہم کھیلنے کیلیے تیار تھے، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، بات صرف اتنی سی ہے کہ اضافی وقت میں ہمیں 2 گول پڑگئے، ہماری کارکردگی ویسے بھی بہت سے لوگوں کیلیے حیران کن تھی۔
جہاں تک بات روزے کی ہے تو یہ میرا اور میرے خدا کا معاملہ ہے میں نہیں سمجھتا کہ مجھے میڈیا کو جواب دینا چاہیے، رمضان کافی ذاتی بات ہے۔