ایف بی آر ٹیکس محاصل کا سالانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس محاصل کا سالانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ ایف بی آر کو دو سو دس ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر 2475 ارب روپے کا سالانہ ہدف پورا نہیں کر سکا۔ 2275 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف پورا کرنے میں بھی ناکامی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ٹیکس محاصل کے اصل ہدف میں 210 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ 30 جون تک ایف بی آر 2265 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے 2275 ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔