اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور حکومت ایک پیج پرہیں، فاٹا میں فوجی آپریشن کو زیادہ موثر کیا جا رہا ہے تاکہ اس کا ردعمل کراچی میں نہ آئے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین چار مہینے سے آپریشن کامیابی سے جاری ہے، فاٹا میں فوجی آپریشن کو زیادہ موثر کیا جا رہا ہے تا کہ اس کا ردعمل کراچی میں نہ آئے۔