بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومتی اور احتساب اداروں کی خاموشی محکمہ مال کے منہ زور گرداور کا رقبہ کی نشاندہی کے دوران شراب کے نشہ میں دھت ہو کر غل غپاڑہ طاقت اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے تھانہ پولیس چوکی میں اپنے اوپر حملہ آور ہونے کا الزام لگا کر علاقہ کے شریف لوگوں پر جھوٹی ایف۔ آئی۔ آر درج کروا دی وزیر مال کا خاص آدمی ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ایف۔ آئی۔ آر آزاد کشمیر کے کسی بھی ضلع میں درج کروا سکتا ہوں گرداور چوہدری صابر کی اہل دیہہ کو بڑھکیں ہمارے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف۔ آئی۔ آر درج ہوئی جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے وزیر مال اور ڈپٹی کمشنر بھمبر کرپٹ گرداور کی بھونڈی حرکت کا نوٹس لیں سمبلی کے رہائشیوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سمبلی کے رہائشی چوہدری نور داد ، محمد صدیق ، نذیر احمد ، خورشید احمد، عبدالرزاق اور بشیر احمد نے میڈیا نمائندگان کو واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 27 جون کو موضع دعورہ اور موضع تونین کی حد بست کے معاملہ پر پچیس سال سے متنازعہ رقبہ کی نشاندہی کے موقع پر محکمہ مال کے گرداور چوہدری محمد صابر نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر شر پسندی کرتے ہوئے بغیر ریکارڈ ، عکس مساوی ، جبیر لائے معاملہ کو بگاڑنے کی کوشش کی اور نشہ کی حالت میں وہاں پر جمع شریف لوگوں کو ننگی گالیاں دیں اور غل غپاڑہ شروع کر دیا موصوف گرداور نے موقع پر موجود لوگوں کو اشتعال دلانے کیساتھ ساتھ بڑھکیں بھی مارنا شروع کر دیں اور کہا کہ میں تم سب کو دیکھ لوں گا وزیر مال کا خاص آدمی ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور موقع سے چلا گیا انہوں نے کہا کہ موصوف گرداور چوہدری صابر نے واپس جا کر اپنی طاقت گھمنڈ اور سیاسی اثرو رسوخ کو استعمال کر کے ہمارے پاس تھانہ پولیس چوکی میں جھوٹی اور من گھڑت ایف ۔ آئی۔ آر درج کروا دی حالانکہ ایف۔ آئی۔ آر میں وقوعہ کی جس جگہ کا ذکر کیا گیا وہ تھانہ بھمبر کی حدود میں ہے اور ایف۔ آئی۔ آر تھانہ پولیس چوکی میں درج کر کے حقائق کو طاقت کے زور پر مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ موصوف گرداور انتہائی کرپٹ ملازم ہے غریب لوگوں سے سر عام رشوت وصول کرتا ہے بیس ہزار روپے تنخواہ لینے والے گرداور نے خالصہ سرکار کے رقبہ پر غیر قانونی قبضہ کر کے کروڑوں روپے مالیت کی کوٹھی بنا رکھی ہے اور اب ایک بار پھر سمبلی میں خالصہ سرکار کے رقبہ پر اپنی زیر نگرانی صحبت علی نامی شخص کا مکان تعمیر کروا رہا ہے جس پر اہل دیہہ نے درخواست دے کر Stay order حاصل کر رکھا ہے حکومت اور احتساب کے ادارے بھی اس کرپٹ شخص کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جو انتہائی قابل تشویش اور افسوسناک بات ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر مال چوہدری علی شان سونی اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں اور کرپٹ شرابی گرداور کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر ہمارے خلاف بے بنیاد جھوٹی اور من گھڑت ایف۔ آئی۔ آر ختم کی جائے بصورت دیگر انصاف کے حصول کیلئے ہم ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے ہیڈ کلرک بائو محمد شبیر مدرس بشیر عابد ، عبدالرحمان، محمد شفیق، عبدالقدیر، خالد حسین اور نائب قاصد محمد اسلم نے ٹیچر آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور سابق ضلعی صدر بائو چوہدری محمد غوث کے انتقال پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی با صلاحیت اور اساتذہ کیلئے اہم رول ماڈل تھے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو ا ہے وہ صدیوں پر نہیں ہو سکتا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔