حکومت کی عمران خان کو مذاکرات کی دعوت، تحفظات دور کرینگے، پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے ایشوز پر عمران خان کو مذاکرت کی دعوت دے دی، پرویز رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے تحفظات دور کریں گے، محاذ آرائی تناؤ اور کشمکش کی فضا آپریشن ضرب عضب پر اثر اندز ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف سے پارلیمنٹ کے اندر یا باہر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ کونسا ایسا مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل نہ نکالا جا سکتا ہو۔

عمران خان کی شکایات دور کرنے کو تیار ہیں ۔ ہم بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا اہم موڑ ہے، قوم میں تقسیم کا پیغام نہیں جانا چاہئے۔

فوجی ڈکٹیٹر شپ نہیں ، سویلین حکومت قائم ہے۔ دہشت گردی کا سد باب اتحاد سے ممکن ہے ۔ ہم سب کو متحد ہو کر فوج کے پیچھے کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست جمہوریت کا حصہ ہے لیکن یہ وقت اس کیلئے سازگار نہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی اب بھی اس کیلئے تیار ہیں۔