حکومت پنجاب آئی ڈی پیز کی بھرپور مدد کرے گی، رانا مشہود

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون و تعلیم رانا مشہود نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب آئی ڈی پیز کی بھرپور مدد کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا بھی بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے مسائل مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ باربار آئی ڈی پیز کو بے گھر نہ کیا جائے۔

انہوں نے آئی ڈی پیز کے لیے تعلیمی اداروں کی مدد سے فنڈز اکٹھے کرنے، نمائشی مقابلے کروانے اور یوتھ پر مشتمل ویلنٹیئرز فورس بنانے کا بھی اعلان کیا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آئی ڈی پیز کی بھرپور مدد کرے گی۔ رانام مشہود نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آج پھر پاکستان کو مضبوط کرنے کا وقت ہے، نوجوان نکلیں اورملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے متحرک کردار ادا کریں، اس موقع پر انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی۔