نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) رانا وارث حسین کے گھر کا صفایا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) رانا وارث حسین کے گھر کا صفایا کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق امین ٹائون میں واقع رانا وارث حسین کے گھر میں رات کے وقت نامعلوم چور داخل ہو کر قیمتی موبائل، نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء چرا لے گئے۔

رانا وارث حسین نے واقعہ کی اطلاع تھانہ منصور آباد پولیس کو باقاعدہ کر دی ہے تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔