انجمن تاجران کے صدر مختار حسین دکانداروں کے صدر نہیں بلکہ ریڑھی والوں کے صدر ہیں

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) انجمن تاجران کے صدر مختار حسین دکانداروں کے صدر نہیں بلکہ ریڑھی والوں کے صدر ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری وقاص گجر سیمنٹ ڈیلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک مختار حسین کو ہم نے سپورٹ کرکے صدر منتخب کروایا جو ہماری زندگی کی بڑی غلطیوں میں سے ایک بڑی غلطی ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف اخباری صدر ہے جو اخبارات کی زینت بننا چاہتا ہے۔

حقیقت میں تاجران کے مسائل سے لاپتہ صدر ہے ایسے گمشدہ انجمن تاجران کے صدر کا اعلان گمشدگی کروانا چاہیے عمرہ کی ٹکٹ میں اپنے چہیتوں کے نام شامل کیے او ر باقی دکانداروں کے نام تک شامل نہیں کیے گئے کباڑ والی دکانوں سے انتظامیہ نے فی دکان ہزار روپے وصول کیے جس پر انجمن تاجران کے صدر نے دکانداروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ نے انتظامیہ کو ایک روپیہ بھی نہیں دینا لیکن بعد میں اپنی بات سے مکر گئے اور ہر دکاندار کو پیسے ادا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ اب پھر سے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا ہے۔

ایک لڑکے کو رسید بک تھما دی اور وہ گرمی میں دکانوں کے چکر لگا تا پھر رہا ہے وہ کسی سے تیس روپے تو کسی سے ساٹھ یعنی مختلف رقم جمع کرنے میں مصروف عمل ہے وہ پیسہ ہم نے تو نہیں دیکھا کہ دکانداروں کی کسی فلاح پر خرچ کیا گیا ہو انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ملک مختار کو انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے نہیں تو بہت بری شکست انکا انتظار کر رہی ہے اس مو قع پر شیخ محمد فیض ، محمد فاروق، محمد جاوید، محمد صابرو دیگر لوگ بھی موجود تھے۔