لندن: منی لانڈرنگ کے الزام میں 2 پاکستانی نژاد افراد پر فرد جرم عائد

Saeed Anwar ,Saeed Alam

Saeed Anwar ,Saeed Alam

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں لاکھوں پاونڈ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں دو پاکستانی نژاد افراد پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔ سید انور اور سید عالم کو ستمبر میں گرفتارکیا گیا تھا۔

سید عالم پہلے ہی 2 کروڑ 20 لاکھ پاونڈ کی منی لانڈرنگ کااعتراف کرچکاہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ سے رقم سے منشیات کے اسمگلروں کو فائدہ پہنچایا جارہا تھا۔