وزیراعظم کی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

Security

Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے۔

شہری ہوا بازی ڈویژن 540 اے ایس آئی اور کانسٹیبل فوری بھرتی کرے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سیکورٹی فورس میں شامل ہونے والے اہلکاروں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائے۔