پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں واقع آبادی کا سروے چوتھے روز بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق بڈھ بیر کے بعد سربند اور پشتخرہ میں بھی سروے شروع کر دیا گیا ہے۔
پشاور طیارہ حملہ کیس کے بعد بڈھ بیر، سربند اور پشتخرہ کے 25 دیہات میں پولیس کا گھر گھر سروے چوتھے روز بھی جاری ہے۔
بڈھ بیر کے مختلف دیہات بازید خیل، شیخ محمدی، ماشوخیل اور سلیمان خیل میں گھر گھر سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں تقریبا 7 ہزار کے قریب گھروں کا سروے کیا گیا۔ جس کے بعد تھانہ پشتخرہ اور سربند میں پولیس نے مقامی افراد کے کوائف جمع کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
سروے کا فیصلہ 24 جون کو طیارہ فائرنگ کیس کے بعد کیا گیا تھا۔ چودہ سال سے بڑی عمر کے افراد کا مکمل کمپیوٹرائز ڈرکارڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔