میانمار میں ایک مرتبہ پھر مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے، 2 افراد ہلاک

Myanmar Rots

Myanmar Rots

ینگون (جیوڈیسک) میانمار کے شہر منڈالے میں مسلم کش فسادات کے دوران 2 افراد کو ہلاک جبکہ کئی املاک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے کے سیکیورٹی چیف نے کہا کہ 2 روز قبل شہر کے ایک ہوٹل کے مسلمان مالک کی جانب سے بدھ ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی خبر پھیلنے پر کشیدگی پھیل گئی تاہم گزشتہ روز اس میں مزید اضافہ ہوا اور موٹر سائیکلوں پر سوار بدھ شدت پسندوں نے مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں پر پتھراؤ کیا۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ 2012 سے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں.