مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 3/7/2014

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی کے خلاف درج مقدمہ میں انصاف ہو گا۔ شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کے لئے تفتیش ڈی ایس پی سٹی کے حوالے کر دی، ڈی پی او قصور کی صحافیوں کو یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی صحافی عمیر انصاری کے خلاف حقائق کے خلاف درج مقدمہ درج کرنے پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کے وفد نے ضلعی صدر شریف سوہڈل کی قیادت میں ڈی پی او قصور کپٹن(ر) جواد قمر سے ملاقات کی اور مقامی صحافی کے خلاف تھانہ سٹی قصور میں درج جھوٹے مقدمہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا جس پر ڈی پی او قصور نے صحافیوں کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مزکورہ مقدمہ کی تفتیش ڈی ایس پی سٹی سرکل شہزاد منظور کے سپرد کردی جو مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کریں گے،وفد میں صدر پریس کلب چھانگا مانگا اصغر علی بھٹی، ضلعی جنرل سیکرٹری اصغر شہزاد، صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی ، صدر پریس کلب پتوکی عمران حسین، صدر پریس کلب کوٹرادھاکشن خادم شاد، اسلم انصاری،منشا ندیم ، مہر محمد اکرم و دیگر صحافی بھی شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار )تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پرمحمد عثمان سے موٹر سائیکل نقدی و موبائل فون چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق محمد عثمان اپنی موٹر سائیکل نمبریLZX5890پرقصور کی طرف جا رہا تھا کہ پکی حویلی کے قریب تین نا معلوم موٹر سائیکل سوارڈکوئوں نے اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل، نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو منشیات فروش گرفتار ،755 گرام چرس بر آمد مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے میلا بابا مٹھو شاہ پر چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے محمد شفیق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 245گرام چرس بر آمد کرلی، جبکہ قبرستان شہدا پر چرس فروخت کرنے والے محمد اصغر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 510گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)با اثر افراد نے محنت کش کے گھر کے گندے پانی کی نکاسی کا راستہ بند کر دیا،ڈی سی او قصور و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق عبدالمجید، رشید احمد، حاجی بشیر احمد، یٰسین ودیگر اہل محلہ نے ڈی سی او قصور و ڈی پی او قصور کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محمد ادریس ،مقصود احمد، مظفر وغیرہ کے گھروں کے سامنے نالی سے ہمارے گھروں کے گندے پانی کی نکاسی ہو رہی تھی جسے با اثر پولیس ملازمین جو کہ لاہور میں تعینات ہیں نے غنڈا گردی کرتے ہوئے بند کردیا ہے،جس کی وجہ سے اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے،گندے پانی کی نکاسی کے سلسلے میں پنچائت نے بھی فیصلہ سنایا تھا لیکن با اثر افراد نے پنچائت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے ڈی سی او قصور و ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گندے پانی کی نکاسی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔