شہباز شریف چودھری نثار اور وزیراعظم کے درمیان معاملات حل نہ کرا سکے
Posted on July 4, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Chaudhry Nisar,Shahbaz Sharif
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے پارٹی قیادت کیساتھ تحفظات دور کروانے کے حوالے سے مزید مہلت مانگ لی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف جو ان دنوں وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مابین دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے آج وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات کروانا تھی۔
شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان سے ملاقات تو ہوئی تاہم انہوں نے وزیر داخلہ سے انکے تحفظات دور کروانے کے حوالے سے مزید مہلت مانگ لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کسی مزید پیش رفت کے بغیر ہی افطاری سے قبل واپس لاھور روانہ چلے گئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com