ومبلڈن ویمن سنگل : فائنل کینیڈا کی بوشارڈ اور چیک کی پیٹرا میں ہو گا

Yujin Bouchard

Yujin Bouchard

ومبلڈن (جیوڈیسک) ومبلڈن میں خواتین سنگل مقابلوں کے سیمی فائنل میں کینیڈا کی یوجینا بوشارڈ عالمی نمبر تین سیمونا ہالیپ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کینیڈا کا کوئی کھلاڑی کسی گرینڈ سلیم سنگل کے فائنل میں پہنچا ہے۔

مونٹریال سے تعلق رکھنے والی بیس سالہ یوجینا بوشارڈ نے ہالیپ کو 7 – 6 (7 – 5) اور 6 – 2 سے ہرایا۔

اب فائنل میں اس کا مقابلہ 2011 کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹوا سے ہو گا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی اپنی ہم وطن لوسی سیفاروا کو 7 – 5 (8 – 6) اور 6 – 1 سے شکست دے دی۔

کینیڈا کی بوشارڈ عالمی رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر ہیں۔ اس نے 2012 میں جونیئر ٹائٹل جیتا تھا اور اس سال آسٹریلیا اور فرینچ گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل تک پہنچی۔

عالمی نمبر تین ہالیپ کا پاوں کھیل کے دوران زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد وہ کھیل میں واپس نہیں آ سکی۔ اس کامیابی کے نتیجے میں ومبلڈن کے اختتام پر بوشارڈ عالمی ریکنگ میں پہلی 10 کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گی۔

میچ کے بعد بوشارڈ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں اس جیت پر حیران ہوں کیونکہ میں نے سخت محنت کی تھی۔