کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گلشن معمار گلشن موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار تھانے کی جانب جا رہا تھا جب اسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ سے نشانہ بنایا۔
زخمی پولیس اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت اللہ ڈنو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گلشن معمار میں تعینات تھا۔