کراچی: صدر کے علاقے میں خودکش دھماکہ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں خودکش دھماکے سے دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے وقت لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔