امریکا:سمندری طوفان آرتھر ریاست شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکرا گیا

Arthur

Arthur

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں رواں سیزن کا پہلا سمندری طوفان آرتھر ریاست شمالی کیرولینا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ میامی میں امریکی طوفان مرکز نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان آرتھر کیپ لک آؤٹ کے نزدیک ساحل سے ٹکرایا۔

طوفان کے باعث 101 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شمالی کیرولینا کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ طوفان کے باعث شمالی کیرولینا میں تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ممکنہ طوفان کے خدشے کے پیش نظر کچھ کاونٹیز میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کے باعث نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی سمیت متعدد شہروں میں ساڑھے چارہزار سے زائد پروازیں معطل اور ایک ہزار سے زائد منسوخ کردی گئیں۔