برازیل کے کھلاڑی نیمار ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے

Neymar

Neymar

ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل کے کھلاڑی نیمار ورلڈ کپ سے باہر گئے۔ نیمار کولمبیا کے خلاف کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیمار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نیمار کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ فی الحال فٹبال کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ زخمی ہونے کے باعث نیمار ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔