بولٹن (جیوڈیسک) بولٹن میں 2 نوجوانوں کی مبینہ پٹائی کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو گرفتار کر لیا گیا۔ 27 برس کے سابق ورلڈ چیمپئن پر الزام ہے کہ انہوں نے ہیٹن کے علاقے میں مسجد سے واپس آنے والے 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
رسل اسٹریٹ میں پیش آئے اس واقعہ میں جن افراد پر تشدد کیا گیا،ان کے چہرے اور ٹانگوں پر چوٹ آئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ باکسر، نوجوانوں کو دھمکی آمیز لہجے میں کہہ رہاتھا کہ کیا وہ جانتے نہیں کہ وہ عامر خان ہے۔
پاکستانی نژاد باکسر کو الزام عائد کیے بغیر ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔ 2006ء میں عامر خان کی گاڑی کو حادثہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے پر بھی سابق ورلڈ چیمپئن کو حراست میں لیا گیا تھا۔