لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ کپ فٹ بال کا آغازہوا تو آفریدی کی فیورٹ ٹیم کرستیانو رونالڈو کی پرتگال تھی اور یہ فیصلہ غلط بھی نہیں تھا ،تا ہم وہ دوسرے مرحلے میں باہر ہوگئی۔
آفریدی سے جب ایک تقریب میں فٹ بال کے بارے میں سوال کیا گیا تو کہا کہ میری ٹیم پرتگال کی تھی جو باہر ہوگئی ہے ، اب میرے خیال میں جرمنی کی کارکردگی اچھی ہے،اور میں جرمنی کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس ہالینڈ کو ورلڈ کپ میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی ٹیم مجھے پسند ہے، میرے ایک دو پسندیدہ کھلاڑی بھی اس میں شامل ہیں میں چاہوں گا کہ ہالینڈ ورلڈ کپ جیتے۔ وقار کا کہنا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے، اور تقریباً تمام ہی ٹیمیں ہم پلہ ہیں۔
ہر کوچ نے اپنی ٹیم پر سخت محنت کی ہے اور ان کی منصوبہ بندی میدان میں نظر بھی آ رہی ہے، لہٰذا فاتح ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کرنا آسان نہیں ہے۔
یونس خان ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسد شفیق اور شان مسعود کی فیورٹ ٹیم جرمنی ہے جبکہ فواد عالم اور وہاب ریاض برازیلین ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔