لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ انتہا پر

Load shedding

Load shedding

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اپنی انتہا پر ہے، شدید گرمی اور حبس کے باعث صارفین ذہنی مریض بن کر رہ گئے۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 14500 میگاواٹ، طلب 17200 میگاواٹ جبکہ شارٹ فال 2700میگاواٹ سے زائد ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار میں ہائیڈل 5230 میگاواٹ، تھرمل 2190 میگاواٹ اور آئی پی پیز کا تناسب 7080میگاواٹ ہے، شدید گرمی میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گھریلو کام کاج کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ لیسکو حکام نے صارفین کو اے سی کا استعمال کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔