افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں میں 30 فیصد اضافہ ہو گیا: یونیسف

UNICEF

UNICEF

جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بچوں کی ہلاکتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوا۔ پر تشدد واقعات میں 543 بچے مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کے مطابق گزشتہ برس افغانستان میں پیش آنے والے 792 پرتشدد واقعات میں 543 بچے جان سے گئے جب کہ ایک ہزار 149 زخمی ہوئے۔

بچوں کی ہلاکتیں زیادہ تر دیسی ساختہ بموں، خودکش حملوں اور باردوی سرنگیں پھٹنے سے ہوئیں۔