استنبول (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم طیب رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عراق میں اغواء ہونے والے قونصلیٹ کے 49 افراد کو بھی وطن واپس لایا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے آئی ایس آئی ایل کے جنگجوئوں کی طرف سے عراق میں یرغمال بنائے گئے 32 ٹرک ڈرائیورز کو بازیابی کے بعد اہل خانہ سے ملانے کی تقریب افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈرائیورز 9جون کو اغواء ہوئے تھے جنہیں 23 روز بعد بازیاب کروایا گیا۔
ترک ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ وزیر اعظم اردوان نے کہا کہ ترکی میں صدر کا انتخاب قوم کے عزم کا مظہر ہوگا۔