واشنگٹن: یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

Independence Day

Independence Day

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر واشنگٹن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

واشنگٹن مونومنٹ کے اطراف ہونے والی اس آتش بازی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد لنکن میموریل تک موجود تھے۔ اس موقع پر آسمان آتش بازی کے حسین رنگوں سے جگمگاتا رہا۔

امریکی جھنڈے کے سفید، سرخ اور نیلے رنگ کی منابست سے ہونے والی یہ آتش بازی 20 منٹ تک جاری رہی اور اسے لوگوں نے خوب انجوائے کیا۔