کراچی: فوجی آپریشن کے حق میں آج متحدہ کے جلسے کی تیاریاں

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پاک فوج سے” اظہار یک جہتی “کے لئے جلسہ آج جناح باغ کراچی میں ہوگا۔ تمام جماعتوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

آج ہونے والے جلسے میں شہریوں کی بڑی تعداد ملک کے دیگر علاقوں سے شرکت کریں گے۔ جلسے کے سلسلے میں جناح پارک اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔