کراچی: پیرآباد کے علاقے ربانی محلے سے بم برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پیرآباد کے علاقے میں ربانی محلے سے ایک بم برآمد ہوا جسے ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق پیر آباد کے علاقے ربانی محلے سے ایک بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپول اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ربانی محلے میں ملنے والےبم میں تقریباً ایک کلو گرام وزنی بارودی مواد تھا، بم کو لوہے کے ڈبے میں بنایا گیا تھا، ساتھ میں ڈیتھ کوڈ بھی منسلک تھی، بم کو ناکارہ بنانے کے بعد تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔