جامشورو کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم، چار ہلاک

Jamshoro

Jamshoro

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں نوری آباد کے قریب ایک ٹریلر اور مسافر بس میں تصادم سے کم سے کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ سپر ہائی وے پر نوری آباد کے مقام پر پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں، جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔