روئی کے بھاؤ 6350 تا 6400 روپے من ریکارڈ

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) جمعہ کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2014-15 کی 2 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 350 روپے سے 6 ہزار 400 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹنڈوآدم اور سانگھڑ کی روئی کی فی کس 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 350 روپے فی من رہے۔

میرپورخاص کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 350 روپے فی من، ہالاو شہدادپور کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے۔