جیکولین فرنینڈس کک کی شوٹنگ مکمل ہونے پر اداس ہوگئیں

Jacqueline

Jacqueline

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان ساتھ فلم ’’کک‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے پر اداس ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بہت ہی خوبصورت یادیں لے کر فلم کک کی شوٹنگ مکمل ہو گئی اور مجھے اداس کر گئی۔ انہوں نے لکھا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سلمان اور دیگر عملے کیساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کبھی فراموش نہیں کرپائوں گی۔

سلمان اور جیکولین فلم کی شوٹنگ اور تشہیر کے دوران ایک دوسری کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے نظر آرہے ہیں۔