لاہور: لیاقت آباد سےملنےوالی 2 بوری بند لاشوں کی شناخت ہو گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں لیاقت آباد کے علاقے سے ملنے والی بوری بند لاشوں کی شناخت ہو گئی، بوری بند لاشیں خالد اور خدابخش کی ہیں۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل لیاقت آباد کے علاقے سے ملنے والی بوری بند لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے، مقتول خالد اور خدا بخش کا تعلق ہری پورہزارہ سے تھا۔

خالد محمود کی کوٹ لکھپت میں پٹرول کی ایجنسی تھی اورخدابخش اس کا ملازم تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل خاندانی دشمنی کانتیجہ ہو سکتاہ ے۔ دونوں لاشیں جمعرات کو لیاقت آباد کے قریب نالے سے برآمد ہوئی تھیں۔