مارکٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھا دی

LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے بلاجواز ایل پی جی کی فی کلو قیمت 10 روپے بڑھا دی، گھریلو سلنڈر 120 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسرز کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ 6 ماہ میں اضافہ نہیں کیا، اس لیے مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کا کوئی جواز نہیں۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے کراچی میں گھریلو سلنڈر 1150 روپے، لاہور گوجرانوالہ، گجرات فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد اور سکھر میں 1270 روپے، میر پور ملتان ڈیرہ غازی خان، پشاور کوہاٹ اور بنوں میں 1330 روپے، راولپنڈی اسلام آباد 1510 روپے جبکہ مری، نتھیا گلی، مظفرآباد باغ، فاٹا میں 1630 روپے کا ہو گیا ہے۔